Tuesday, June 20, 2017

پرندے مر نہیں جاتے

قفس کی ان سلاخوں میں
جو صدیاں قید رکھتی ہیں
پرندے مر نہیں جاتے
نہ اڑنا بھول جاتے ہیں
نہ اڑنے کی تڑپ دل س
کبھی بھی ختم ہوتی ہے
خدا بھی دیکھنے والا
انھیں مرنے نہیں دیتا
اندھیرا کتنا گہرا ہو
انھیں ڈرنے نہیں دیتا
پرندے جانتے ہیں وہ
ہوا کے ایک جھونکے سے
قفس کو توڑھ ڈالے گا
پرندوں کی تو سنتا ہے
میں تیرا ماننے والا
تیری خلقت میں افضل ہو
میری بھی مانلے یا رب
میں خود کو توڑ بیٹھا ہوں
بہت امید ہے تجھسے
میں دنیا چھوڑ بیٹھا ہوں
(فہد صدیقی)