پیارے بابا عرصہ پہلے
تم نے مجھ سے پوچھا تھا
"بیٹا تم کیوں جاگ رہی ہو؟"
رات کی چادر اوڑھے دیکھو
سب کی آنکھ مے نیند ہے بیٹا
"تم کیوں نیند سے بھاگ رہی ہو؟"
اتنا سن کر
کالے بادل
رات اندھیری
پھر بھی تیری بات سے میری
آنکھیں بند سی ہو جاتی تھیں
بابا تیری پیاری بیٹی
گھوڑے بچ کے سو جاتی تھی
عرصہ گزرا
بابا اب وہ
نیند کی چادر
روز ہی رات کو کھو جاتی ہے
ساری دنیا سو جاتی ہے
بابا نیند سے پہلے میری
دنیا خواب سی ہو جاتی ہے
بابا میری
دنیا خواب سی ہو جاتی ہے
(فہد صدیقی)
تم نے مجھ سے پوچھا تھا
"بیٹا تم کیوں جاگ رہی ہو؟"
رات کی چادر اوڑھے دیکھو
سب کی آنکھ مے نیند ہے بیٹا
"تم کیوں نیند سے بھاگ رہی ہو؟"
اتنا سن کر
کالے بادل
رات اندھیری
پھر بھی تیری بات سے میری
آنکھیں بند سی ہو جاتی تھیں
بابا تیری پیاری بیٹی
گھوڑے بچ کے سو جاتی تھی
عرصہ گزرا
بابا اب وہ
نیند کی چادر
روز ہی رات کو کھو جاتی ہے
ساری دنیا سو جاتی ہے
بابا نیند سے پہلے میری
دنیا خواب سی ہو جاتی ہے
بابا میری
دنیا خواب سی ہو جاتی ہے
(فہد صدیقی)